ہانگ کانگ میںکاروائیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے :حکومتی عہدیدار
ہانگ کانگ (آئی این پی/شِنہوا)ہانگ کانگ حکومت کے سینئر عہدیدار نے عوام سے درخواست کی ہے ، کہ فوری طورپر پرتشدد کاروائیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے تاکہ ضلعی کونسل کے انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوسکیں۔ہانگ کانگ حکومت کے چیف سیکرٹری میتھیو چھنگ نے کہا ہے کہ شہر کی تمام سیاسی جماعتیں تحمل کا مظاہر ہ کریں اور مختلف سیاسی نظریات رکھنے والے نمائندوں کا احترام کریں ،ہانگ کانگ میں مختلف ثقافتون کے لوگ آباد ہیں یہ ایک کھلا اور خوش آمدید کہنے والا شہر ہے ،میں امید کرتا ہوں کہ انتہاپسند مظاہرین فوری طورپر پرتشدد کاروائیاں بند کردیں اور میں شہریوں سے بھی درخواست کرتا ہوں کے پرتشدد کاروائیوں کا حصہ نہ بنیں تاکہ پرامن ماحول میں انتخابات کا انعقاد کراسکیں۔علاوہ ازیںہانگ کانگ کے مالیاتی سیکرٹری خزانہ پال چن نے مظاہرین کی پرتشدد کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات کے باعث پہلے سے ہی مشکلات کا شکار معیشت کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے،انہوں نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا معیشت پر جاری معاشرتی بحران سے بڑھتے ہوئے دبائو کو ملازمت کی منڈیوں کی جانب منتقل کیا جائے گا۔