یوکرائن : ہاسٹل میں دھماکہ سے2 افراد ہلاک
کیف (اے پی پی) یوکرائن کے دارلحکومت کیف میں واقع ایک ہاسٹل میں ہونے والے دھماکے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ دھماکہ کارل مارکس سٹریٹ پر واقع ہاسٹل میں ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق تاحال دھماکے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا ۔