ایک تصویر ایک کہانی
منٹگمری روڈ پر بیس سال سے کاروں اور موٹر سائیکل اور گھروں کے تالوں کی چابیاں بنانے کا کام کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ اسکے آٹھ بچے ہیں چار بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ گھر کے دس افرادہیں کار کی چابی 100 روپے میں اور موٹر سائیکل کی چابی 50 روپے میں بناتا ہوں۔ یہ ہماری ہوائی روزی ہے۔ کسی دن کام ہوتا ہے اور کسی دن خالی گزر جاتا ہے۔ بیمار ہو جاؤں تو چھٹی کرنا مجبوری بن جاتا ہے۔ مہنگائی اتنی ہو گئی ہے کہ گھر کا خرچہ بھی چلانا مشکل ہو جاتاہے۔ اﷲ کرے کہ تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی پر قابو پا لے۔ کیا عمران خان ریاست مدینہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پہلے حکمرانوں کو کوسنے کی بجائے غریب عوام کے لئے کچھ کرنا ہو گا ورنہ غریب لوگ جو گھر کا خرچہ بھی نہ چلا سکیں۔ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو جائیںگے۔ یا حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونگے۔(تصویر:اعجاز لاہوری )