قانون تحفظ ناموس رسالت کاہر قیمت پر دفاع کرینگے:مولانا عزیزالرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جامعہ صدیقیہ و جامع مسجد الرفیق مصطفی آباد صدرکینٹ میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس مولانا مفتی عزیز الرحمن اورمیاں رضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی ۔کانفرنس میں مولانا عبدالقدوس، مولانا مفتی رضوان ، مولانا عبدالنعیم، مولانا صوفی محمداکرم ،مولانا محمدیعقوب فیض، مولانا حسام الدین،قاری عبدالرشید، آصف رشیدی، مولانا محمدعمران نقشبندی سمیت کئی علماء کرام اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ مقررین نے کہاکہ نبی کریمؐ جن کو اللہ کی وحی کے ذریعے امت کے لیے ہدایت کاملہ کیلئے مبعوث کیا گیا اورخاتم النبیینؐ کے منفرد اعزاز سے نوازا گیا، نور وحی کی امین یہی امت ہے۔ قادیانی جھوٹی نبوت اور دھوکہ دہی کے ذریعے شب خون مار رہے ہیںفتنہ قادیانیت کو پنپنے کیلئے مواقع فراہم کیے گئے ۔ دس ہزاشہداء ختم نبوت کی قربانیوں کے نتیجے میں 1974ء میں متفقہ طورپر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیا گیا ۔ مولانا عبدالقدوس گجر نے کہا کہ نبی کریمؐ نے اپنے بعد دعوی نبوت کرنے والوں کو دجال اور کذاب قرار دیا۔ مولانا مفتی رضوان عزیز نے کہا کہ قانون تحفظ ناموس رسالت اور قانون تحفظ ختم نبوت میں اپنی جانوں پر کھیل کر بھی کسی صورت تبدیلی یا ترمیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کرکے پاکستان کے قیام کے حقیقی مقاصد کی تکمیل کی جائے اوراسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل درآمدکرتے ہوئے پاکستان کو اِسلامی نظام حیات کا گہوارہ بنایاجائے۔