معاشرہ میں رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے:خرم نوازگنڈاپور
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ برداشت اور رواداری پرامن معاشرے کی بنیاد ہے، جس معاشرے سے برداشت اور رواداری اٹھ جائے وہ انسانی معاشرہ کم اور جنگلی معاشرے کا نقشہ زیادہ پیش کرتا ہے، پرامن معاشرے میں لوگ ایک دوسرے خدمت اور مدد پر یقین رکھتے ہیں ، برداشت اور رواداری جیسے خوبصورت رویوں کے فقدان کا نتیجہ ہے کہ ہم چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے محروم ہوتے جارہے ہیں، ہمیں رواداری اوربرداشت جیسے رویوں کے فروغ و ترویج کے لیے کام کرنا ہو گا، اسی سے معاشرے میں بہتری اور سکون آسکتا ہے۔