ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں کلام اقبال سنانے کا مقابلہ آج ہوگا
لاہور(سپیشل رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں تقریبات یومِ اقبالؒ کے سلسلے میں آج10 بجے صبح سکولوں اور مدرسوں کے طلبا وطالبات کے مابین کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہو گا۔ اِن تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔