عراق نے ایران کے ساتھ اپنی جنوبی سرحد تاحکم ثانی بند کردی
بغداد(این این آئی)عراق نے ایران کے ساتھ اپنی جنوبی سرحد دونوں ملکوں کے لوگوں کی آمد ورفت کے لیے تاحکم ثانی بند کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایاکہ ایران نے دونوں ملکوں میں جاری احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر عراق سے سرحد بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔عراق کے اس سکیورٹی عہدہ دار اور ایک ایرانی سفارت کار نے بتایا کہ سرحدی گذرگاہ لوگوں کی آمد ورفت کے لیے تو بند رہے گی۔البتہ تجارتی اشیا کی ایک دوسرے ملک میں حمل ونقل پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔