سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ ہوگئی
کھٹمنڈو (اے پی پی) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کارکنوں اور ہنر مندوں کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ ہوگئی ۔سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے رکن ڈاکٹر زید بن علی الدکان نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں غیر ملکی ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں غیر ملکی کارکنان اور ان کے اہل خانہ کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ (12.5ملین) تک پہنچی گئی ہے۔ یہ مملکت کی کل آبادی کا ایک تہائی ہیں اور یہ موثر شکل میں سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے رہے ہیں2018 کے اعدادوشمار کے مطابق تارکین وطن نے سعودی عرب سے 22.5 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ رقم اپنے وطن بھیجی۔ سعودی عرب میں تارکین وطن اپنے وطن کی تعمیر و ترقی میں ترسیل زر کے ذریعے موثر کردارادا کررہے ہیں۔