امریکی سفارت خانے کی لبنان میں پرامن مظاہرین کی حمایت
بیروت (اے پی پی) امریکی سفارتخانے نے لبنان میں جاری پرامن مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ٹویٹر پر ایک بیان میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ لبنانی عوام کے پرامن اور قومی وحدت کی علامت کے مظاہروں کی حمایت کی جائے گی۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان کی تمام جماعتوں سے نئی حکومت کے قیام میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے لبنان کی سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ لبنانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کریں۔