ایبٹ آباد:وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹروے فیز ٹو منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
حکام کے مطابق ہزارہ موٹروے فیز ٹو منصوبہ شاہ مقصود سے مانسہرہ تک 62 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔اور ہزارہ موٹروے منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے، مانسہرہ سے تھاکوٹ سیکشن 2020 تک مکمل ہو گا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ موٹروے منصوبہ سے ایبٹ آباد شہر کی ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور ہزارہ موٹروے منصوبہ سے ایبٹ آباد اسلام آباد کا فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے کا ہو جائے گا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ہزارہ موٹروے فیز ٹو منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی آمد سےقبل ن لیگ نے اپنے قائد نوازشریف کے موٹروے پربینرز اور ہولڈنگز نصب کر دئیے۔جبکہ کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام کو تقریب کے تمام انتظامات سونپے گے ہیں۔تاہم کمشنر ہزارہ ن لیگ کے قائد کے نصب کئے گے بینرز سے مکمل لاعلم نکلے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38