برٹش ہائی کمشن کی توجہ کیلئے
مکرمی! گزارش ہے کہ پاکستانی وزٹر آجکل میرپور جیری آفس زلزلے کی وجہ سے اسلام آباد سینٹر شفٹ ہونے کے باعث سخت پریشان ہیں اور باوجود درخواستیں آن لائن پرنٹ ہونے کے باعث کاغذات جمع کروانے کی تاریخیں غیر ضروری التواء کا شکار ہیں حالانکہ عملہ اب چٹھہ بختا ور جیری آفس منتقل ہو گیا ہے اسکے برعکس ویزہ فیس اور سیکنگ چارجز وصول کرنے کے علاوہ جلد تاریخ لینے کیلئے مزید 68 پونڈ پریمیم چارجز کا مطالبہ کرتے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں بنتا یہ کس طرح ممکن ہے کہ میرپور کا سٹاف ٹرانسفر ہونے کے رش کا عُذر لنگ تراشا جائے۔ اندریں حالات معزز سفیر موصوف سے گزارش ہے کہ پائپ لائن میں زیر التواء درخواستیں جمع کرانیکی فوری تاریخی دی جائیں تا کہ سپانسر کے دستاویزی کاغذات کا عرصہ گزر نہ جائے۔ امید ہے معزز ہائی کمشنر ذاتی توجہ فرما کر اِس پریشانی کا ہنگامی بنیادوں پر حل تجویز فرمائیں گے ۔ (پرویز اختر ، دینہ سٹی اقبال ٹاؤن ضلع جہلم)