لاہور میں ویگنیں بند کی جائیں
مکرمی ! لاہور میں ویگن والے اوور لوڈنگ بہت زیادہ کرتے ہیں۔ بوڑھے لوگوں اور خواتین کا بھی خیال نہیں رکھتے اور ویگن میں دھکم پیل ہوتی ہے۔ برائے مہربانی ویگن کو بند کر کے اس کی جگہ بس کا اجراء کیا جائے تاکہ بوڑھے لوگ آسانی کے ساتھ سفکر کر سکیں۔ بوڑھوں، بچوں اور خواتین کو بھی سفر میں آسانی ملے۔ (ناظم شوکت، لاہور)