لاہور: گرین ٹاؤن کے علاقے میں ڈولفن فورس نے بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی
ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 4 ڈاکوؤں نے نجی بینک کے گارڈ سے مل کر تالے توڑے اور تمام کیمروں پر اسپرے کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ڈولفن اسکواڈ اور رسپانس یونٹ کی ٹیموں نے بینک کو گھیرے میں لیا اور مقابلے کے بعد گارڈ سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔