وزیراعظم عمران خان کا یواے ای ہم منصب شیخ محمد بن راشدالمکتوم سے ملاقات،دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا گیا
وزیر اعظم عمران خان نے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر محمد بن راشد المقتوم سے دوبئی میں ان کے محل میں ملاقات کی۔محل پہنچے پر میں وزیراعظم یو اے ای نے وزیراعظم پاکستان کا والہانہ خیر مقدم کیا ۔ملاقات میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف بھی وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ تھے۔