جمعیت علما ء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہایس پی طاھر داوڑ کا قتل حکومت اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ھے،حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ھے ،ایس پی کے اغوا اور قتل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے سانحہ کی شفاف تحقیقات کروائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اتوارکو مقتول ایس پی طاھر داوڑ کے گھر پہنچ گئے۔ شھید طاھر داوڑ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ورثا سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ یہاں سے جاری بیان کے مطابقمولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایس پی طاھر داوڑ کا قتل حکومت اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ھے۔ایس پی طاھر داوڑ اسلام آباد سے اغوا ھوا اور افغانستان پہنچ گیا لیکن اداروں کو پتہ تک نہیں چلا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں مکمل ناکام ھوچکی ھے۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس پی کے اغوا اور قتل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور طاھر داوڑ کے اغوا اور قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائے۔مولانا فضل الرحمان نے پشاورمیں مقتول طاھر داوڑ کے گھر جاکر پسماندگان سے تعزیت کرتے ہوئے دعاکی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024