وزیراعظم عمران خان نے یو ٹرن کے بیان کادفاع شروع کردیا۔اتوارکو متحدہ عرب امارات سے ٹویٹر پر اپنے یو ٹرن کے بیان کے دفاع میں پیغام جاری کردیا ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مقصد کو حاصل کرنے کیلئے یو ٹرن لینا عظیم لیڈر شپ کی شناخت ہو تی ہے۔ جب کہ چوری شدہ دولت کو بچانے کیلئے جھوٹ بدیانت لوگوں کی شناخت ہوتی ہے ۔ ٹوئٹر کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ناجائز طریقے سے حاصل رقم کو بچانے کے لیے جھوٹ بولنا بے ایمان کی پہچان ہے ۔مقاصد کے حصول کے لیے یوٹرن لینا عظیم قیادت کی پہچان ہوتی ہے ۔عمران خان کے بیان کا صدر مملکت سمیت کئی وزراء دفاع کر رہے ہیں۔ صدر عارف علوی تو کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کا بیان درست ہے ۔صدر کے مطابق میں نے بھی زندگی میں یو ٹرن لیے ہیں ۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان یوٹرن کے فوائد بیان کر رہے ہیں جب کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ان پر یوٹرن کے حوالے سے اہم معاملات سے پسپائی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024