میں کہتا ہوں ڈاکوں کو نہیں چھوڑنا تو اپوزیشن واک آؤٹ کر جاتی ہے,عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں اور حکمران میٹرو بناتے رہے: وزیر اطلاعات فواد چوہدری
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا فتح پور جہلم میں ورکرز کنونشن سے خطاب.وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب کرپشن کی طرف توجہ دلاؤ تو اپوزیشن واک آؤٹ کر جاتی ہے۔ میں کہتا ہوں ڈاکوں کو نہیں چھوڑنا تو اپوزیشن واک آؤٹ کر جاتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں بچوں کو انگریزی پڑھانے والا استاد نہیں اورسابقہ حکمرانوں کے بچے لندن اور امریکا میں پڑھ رہے ہیں۔ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کرنا ہو گی۔ عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں اور حکمران میٹرو بناتے رہے۔انہوں نے کہا کہ جہلم میں ہزاروں سال پرانی تاریخ کے امین لوگ ہیں،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کرے۔ہر سال جہلم سے اربوں روپے قومی خزانے میں جاتے ہیں.