صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کے معاملے پر اہم پیش رفت ہو گئی، پانی کی تقسیم کے درست اعدادوشمار جاننے کیلئے نیا ٹیلی میٹری سسٹم نصب کیا جائے گا جس کے لئے صوبوں نے رضامندی ظاہر کر دی۔صوبوں میں پانی کا دیرینہ تنازعے کے حل کے طور پر درست اعدادوشمار جاننے کے لئے سات مختلف مقامات پر نیا ٹیلی میٹری سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیلی میٹری منصوبے کیلئے عالمی بنک مالی معاونت فراہم کریگا۔سسٹم کی تنصیب دو مراحل میں ہو گی، دریائے چناب پر مرالہ اور دریائے سندھ پر چشمہ بیراج کے مقام پر سسٹم نصب کیا جائے گا۔ کیرتھر اور پٹ فیڈر کینال میں پانی کی نگرانی نئے ٹیلی میٹری سسٹم سے ہو گی، تونسہ اور گدو بیراج جبکہ سی آر بی کینال سے خیبرپختونخوا کو ملنے والے پانی کے اعدادوشمار جاننے کیلئے بھی ٹیلی میٹری سسٹم نصب کیا جا ئیگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024