تبلیغی جماعت کے امیر مولانا حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جانے والے خواہشمندوں کی بڑی تعداد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی جب کہ مسافروں نے کرائے میں اضافی کی بھی شکایت کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایئرلائن کی جانب سے مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کے لیے خصوصی پرواز چلائی جارہی ہے تاہم اس کے باوجود ایئرپورٹ پر شدید رش ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور نجی ایر لائنز کے طیاروں میں مطلوبہ نشستیں دستیاب نہیں جب کہ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ رش بڑھتے ہی ایرلائینز نے کرائے میں اضافہ کردیا ۔مسافروں نے کہا کہ لاہور کا کرایہ 40 ہزار تک وصول کیا گیا جس پر ایئر لائنز انتظامیہ کا موقف ہے کہ ریوینیو مینجمنٹ سسٹم کے تحت کرائے میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024