ارجنٹائن بحریہ کی ایک سال پہلے لاپتا ہونے والی آبدوز کا ملبہ زیر سمندرسے ہزاروں فٹ کی گہرائی سے مل گیا، آبدوز دھماکے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن بحریہ کی ایک سال پہلے لاپتا ہونے والی سین خوآن نامی آبدوز کا ملبہ بحر اوقیانوس میں2600 فٹ کی گہرائی سے ملا، آبدوز لاپتا ہونے کے وقت نیوی حکام نے کہا کہ اسنارکل میں پانی داخل ہونے سے آبدوزکی بیٹری میں شارٹ سرکٹ ہواتھا۔حادثہ میں عملے کے 44 افرادہلاک ہوگئے تھے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024