وزیراعظم عمران خان نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی عبدالوہاب کی بطور عالم دین شخصیت اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی بطور عالم دین شخصیت اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ حاجی عبدالوہاب کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ وزیراعظم نے حاجی عبدالوہاب کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024