وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا مولانا عبدالوہاب کے انتقال پر اظہار تعزیت.وزیر اطلاعات نے کہا کہ مولانا عبدالوہاب کا نام اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیغام کی اشاعت و ترویج سے منسلک ہو کر پوری دنیا میں ممتاز ہے۔ آپ نے پوری دنیا پر ثابت کیا کہ محبت نرمی اور امن کا جذبہ انسانوں کی سوچ اور کردار بدل سکتا ہے-آپ ان بزرگوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا ہر پل اسلام اور قرآن وسنت کے فروغ کے لئے وقف کئے رکھا-وزیر اطلاعا ت نے کہا کہ اسلام کے امن پسند مذہب ہونے کے پیغام کو فروغ دینے کی کاوشیں رائے ونڈ کے سالانہ اجتماع میں ادارہ کی صورت سامنے آئیں جس میں لاکھوں لوگ ہر سال شرکت کرتے ہیں-رائیونڈ میں منعقد ہونے والا سالانہ اجتماع حج کے بعد مسلمانوں کا دوسرا بڑا اجتماع تصور ہوتا ہے۔انہوں نے دین کی تبلیغ جس کام کا آغاز کیا تھا وہ آج پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے جو ان کے لئے اللہ تعالی نے توشہ آخرت بنا دیا ہے-اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مدارج سے سرفراز فرمائے اور ان کے متعلقین کو صبر جمیل دے -آمین
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024