امریکی ریاست ٹیکساس میں دوسری جنگ عظیم میں استعمال کیا گیا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ اور اس کا معاون موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں دوسری جنگ عظیم میں استعمال کیا گیا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ اور اس کا معاون موقع پر ہی ہلاک ہوگئے طیارہ ٹیکساس کے شہر فریڈرکس برگ میں ایک اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گرا، طیارہ گرنے سے پارکنگ میں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ٹیکساس میں گرنے والا لڑاکا طیارہ پی51 ڈی مسٹینگ طرز کا تھا، پی51 ڈی مسٹینگ لڑاکا طیارے دوسری جنگ عظیم اور کورین جنگ میں استعمال ہوئے تھے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024