بحر ہند کی جزائر پر مشتمل ریاست مالدیپ کے نومنتخب صدر ابراہیم محمد صالح نے منصب کا حلف اٹھا لیا ۔ حلف برداری کی تقریب ہزاروں افراد کے سامنے فٹ بال سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں بھارتی وزیراعظم اور مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید بھی موجود تھے۔ابراہیم محمد صالح سے حلف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبداللہ دیدی نے لیا۔نئے صدر کی حلف برداری سیکسی حد تک آمریت کی جانب مائل سابق صدر یامین عبدالقیوم کا اقتدار ختم ہو گیا ہے۔سابق صدر نے 2013 میں منصب سنبھالنے کے بعد اپنے سیاسی اور دوسرے مخالفین کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ انہیں ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صالح سے حیران کن شکست ہوئی تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024