انسداد تجاوزات مہم کے تحت کراچی کے علاقے صدر ریمبو سنٹر میں بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ، مزاحمت کے خدشے کے پیش نظر خصوصی اقدامات کرتے ہوئے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔کراچی کے علاقے صدر ریمبو سینٹر میں انتظامیہ نے 100 سے زائد غیر قانونی دکانیں مسمار کردی گئیں ، تجاوزات کے خلاف آپریشن کی صورت میں مزاحمت کا خدشہ ہے جس کے تحت رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی،بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی طور پر قائم دکانوں، احاطوں سمیت دیگر تعمیرات کو گرایا گیا، سرکاری اراضی کی واگزار کرانے کیلئے تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لیا گیا ،تاحال کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024