دبئی: ابو ظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنی دوسری اننگ کا آغازکر دیا ہے۔
کھیل کے دوسرے روز قومی ٹیم کیویز کی پہلی اننگز کے 153 رنز کے جواب میں 227 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی جب کہ کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنا لیے تھے۔
لاہور: ابوظہبی ٹیسٹ میں ٹیم نیوزی لینڈ اپنی دوسری اننگز میں 56 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے تیسرے دن کا کھیل شروع کرے گی۔ شاہینوں کی برتری ختم کرنے کیلئے کیویز کومزید 18 رنز درکار ہیں۔
پاکستانی 227 رنز کی بدولت 74 رنز کے خسارے کا شکار کیویز کو ایک ہی سکور پر نقصان اٹھانا پڑا۔ دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ پر 56 رنز بنا لیے تھے۔
شاہینوں کی برتری ختم کرنے کیلئے کیویز کومزید 18 رنز درکار ہیں جبکہ 9 وکٹیں باقی ہیں۔ ٹام لیتھم حسن علی کی گیند پر صفر رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان کین ولیمسن 27 اور اوپنر جیت راول 26 رنز سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کریں گے۔