بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔شوپیان کے ربن نامی گائوں کے محاصرے کے دوران بھارتی فوج نے اتوار کو نواز احمد وگے اوریاور وانی کو شہید کیا۔نواز احمد وگے ولد غلام قادر وگے ربن کے رہنے والے تھے جبکہ یاور وانی ولدعلی محمد وانی بٹنور لیتر، پلوامہ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ دونوں نوجوان عسکریت پسند تھے اور ان کا تعلق البدر تنظیم سے تھا۔ نواز احمد وگے اوریاور وانی کی شہادت کے بعدجنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ہڑتال رہی بھارتی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ۔ بعد ازاں دونوں نوجوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ ادھر شوپیاں کے لنڈروا گائوں میں اس وقت خوف وہراس پھیل گیا جب حذیف اشرف نامی شخص کی گلا کٹی نعش برآمد کی گئی ۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت حذیف اشرف ولد محمد اشرف عرف راجا کاندر ساکنہ منز گام کولگام کے بطور ہوئی ہے۔موشوار کیلر شوپیان میں بی جے پی ضلع صدرجاوید قادری کے گھر میں نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی تاہم ان کے محافظین نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا اور بندوق بردار فرار ہوئے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024