احتساب کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لوٹی گئی قومی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کا قانونی عمل جاری ہے اور اس مقصد کیلئے مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس بیرون ملک بنک اکائوئنٹس میں رکھی گئی قومی دولت سے متعلق تفصیلات موجود ہیں جوواپس پاکستان لائی جائیگی۔شہزاد اکبر نے کہا کہ بیرون ملک بنک اکائوئنٹس سے قومی دولت واپس لانے کے عمل کیلئے کچھ وقت درکار ہے تاہم تحریک انصاف کی حکومت اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت احتساب کا عمل جاری رکھے گی اور سات سو ارب روپے کی لوٹی گئی قومی دولت کی تفصیلات اگلے پچاس روز میں منظر عام پر لائے گی۔