محافل میلادمصطفیؐ مسلمانوں کیلئے نجات کا ذریعہ ہیں: رانا ولایت علی
ملتان (سماجی رپورٹر) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن ملتان رانا ولائت علی نے کہا ہے کہ محافلِ میلاد ِمصطفٰی ؐ کاا نعقاد محبتِ رسول ؐ کی علامت اور مسلمانوں کے لیے نجات کا ذریعہ ثابت ہوگی۔ آپـؐ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ربیع الاوّل کا مہینہ بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے ینگ پاکستانیز آرگنائیزیشن کے زیرِ اہتمام شمع بناسپتی و کوکنگ آئل ملتان کے تعاون سے پندرھویں سالانہ ہفت روزہ جائزہ حسنِ نعت شریف کے پہلے روز طلبہ کے درمیان گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول ملتان میں منعقدہ مقابلہ نعت شریف کی محفل سے بحیثیت مہمانِ خاص خطاب میں کیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ ہٰذا مہر اللہ بخش نے کی۔جبکہ مہمانانِ اعزازمیں سابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری ، سیاسی و سماجی رہنما مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، وائس پرنسپل حاجی جہانگیر احمد انصاری، نعیم اقبال نعیم اور عمران اعظمی شامل تھے۔ اس موقع پر مقابلہ نعت میں اوّل حافظ شہریار، دوم معظم علی، سوم حسن رضااور بلال احمد سراج تھے ان کے علاوہ حافظ حسن رضا، حافظ عبد الرؤف ، حیدر علی، جہانزیب، ذیشان اقبال، محمد مہدی، محمد حسنین، عبد اللہ قریشی، عبد الرحمٰن ، محمد عبد اللہ، محمد شہباز، محمد آسیف، محمد عمر انجم میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔