ٹی بی کے خاتمہ کیلئے علماء کرام کو اپنا قائدانہ مثبت کردار ادا کرنا چاہئے : ڈاکٹر غلام مصطفٰے
ملتان (سپیشل رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے کے لیے علماء کو اپنا قائدانہ مثبت کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ بیماریوں کا علاج کروانا سنت نبویؐ ہے علماء معاشرے کے رہبر ہوتے ہیں اس لئے ان کو لوگوں کے معاشرتی سماجی مذہبی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی مناسب رہنمائی کا اہتمام کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ کیئر میں ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن اور عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے ٹی بی کے خاتمہ میں علماء کرام کے کردار کے حوالے سے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا پروفیسر سید احسن سعید کاظمی،مولانا نجم الحق نے کہا کہ ٹی بی ہمارے معاشرے میں ایک ناسور کی حیثیت سے پھیل چکا ہے اور اس کے خاتمے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا مذہب رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت ہی اسلام کا وطیرہ ہے۔ سیمینار میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء نے شرکت کی۔