قرآن اور اہلبیتؓ کی تعلیمات مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں: سید عون محمد نقوی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) انجمن تنویر العزاء ملتان کے زیر اہتمام حضرت امام حسن عسکری کے یوم شہادت کے موقع پر ایام عزاء کی آخری مجلس عزاء سے جھک محلہ او رشاہین مارکیٹ چوک پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید عون محمد نقوی نے کہا کہ قرآن اور اہلبیتؓ کی تعلیمات مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ اس موقع پر لائسنسدار سید اظہر عابدی، محمد عباس حیدری نے بھی خطاب کیا۔ سید شباب حیدر عابدی، سید محمد عباس حیدری نے بھی خطاب کیا۔ سید شباب حیدر عابدی، سید محمد علی رضوی، سیدین نقوی، احمد حسن صدیقی، اخلاق حیدر صدیقی و دیگر جلوس میں موجود تھے۔ اس آخری ایام عزاء کے جلوس کے اختتام پر حویلی مرید شاہ میں اثناء عشری شیعہ مسلک کے ایام غم ختم ہو گئے۔ آج اتوار سے خوشی کی تقریبات اور میلاد شریف کا آغاز ہو جائے گا۔