عمران خان کا یوٹرن پالیسی بارے بیان قوم کے ساتھ توہین آمیز مذاق ہے
ملتان( نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کایوٹرن پالیسی بارے بیان پاکستانی قوم کے ساتھ توہین آمیر مذاق ہے۔ انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اور غیر سنجیدگی کی علامت ہے۔ اس کا مطلب صاف ظاہر ہے کہ عمران خان میں کچھ بھی کرسکنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ قوم کا قیادت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ عمران نا اہل حکمران ثابت ہورہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے رہنما مولانا غلام مصطفی فردوسی، میاں جمشید اجمل، قاری ابوبکر مدنی، مولانا سیف الرحمن بلوچ، پیر محمد یوسف، محمد رمضان اجمل، حافظ محمد عرفان، بھائی محمد یعقوب کریم، حاجی عبدالرشید قریشی، علی زین العابدین، میاں محمد معاویہ، حافظ محمد عبداللہ، حافظ محمد معظم، حکیم محمد الطاف ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ دارالحکومت میں مولانا سمیع الحق کا قتل اور اب تک ان کے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہ آنا ریاستی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔