وہاڑی ‘ بھٹی کالونی میں سیوریج کا ناقص نظام‘ گٹر ابل پڑے
وہاڑی (نامہ نگار)شہر سے ملحقہ کثیر آباد ی والے علا قہ بھٹی کا لونی میں ٹوٹی پھوٹی سولنگ، نا لیا ں اور سیوریج کا ناقص انتظام گٹر اُبلنے لگے گلیوں میں سیوریج کا گنداپا نی جمع ہو نے لگا اہل علاقہ کو اپنے گھروں سے نکلنے میں دشوار ی اور مشکلات کا سامنا ، اہل علا قہ طارق ، فدا، منظوراحمد ، منیر احمد ، قا سم ، عدیل ، اکرم ودیگر افراد کا اعلیٰ حکام سے کا رروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق شہر سے ملحقہ کثیر آبادی والے علاقہ بھٹی کا لونی میں ذمے داران افسران اور اہلکاروں کی مبینہ غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے گلیوں میں لگائی گئی سولنگ جگہ جگہ سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ سیوریج کا ناقص نظام ہونے کی وجہ سے گندا پانی گلیوں میں کھڑا رہتا ہے نما زیوں اور مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔