خانیوال‘ متعدد بجلی چور پکڑے گئے
خانیوال ( نمائندہ نوائے وقت )بجلی چوروں کے خلاف واپڈا کی کاروائی، ایس ڈی او واپڈا سکینڈ جہانیاں انجینئر عبدالرحمن نے کوٹ بھارا,چک نمبر 117 دس آر میں کاروائی کرتے ہوئے 2 گھروں سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری پکڑ لی، جبکہ بجلی چور موقع سے فرار ہوگئے، پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔