نیا پاکستان: ریلوے کے اعلیٰ سروس، سہولیات کے تمام دعوے ٹھس
ملتان (نمائندہ خصوصی) نئے پاکستان کی ٹرینوں کا وہی پرانا حال، پاکستان ریلوے کے اعلی سروس اور سہولیات کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ کراچی سے ملتان آنے والی شالمار ایکپریس میں پانی نایاب، مسافر رفع حاجت کے لئے منرل واٹر خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے۔ اس موقع پر مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید پاکستان ریلوے میں نئی ٹرینیوں کا افتتاح کرنے کے بجائے اگر پرانی ٹرینوں کا حال سدھار لیں اور سفری سہولیات بڑھا دیں تو یہ ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے زیادہ بہتر عمل ہوگا۔