سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستانی تاریخ کا المناک باب ہے: سیف اللہ خان سدوزئی
ملتان( نامہ نگار خصوصی) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستانی تاریخ کا المناک باب ہے جس میں طالم حکمرانوں کی جانب سے ریاستی دہشت گردی اور بربریت کی بدترین مثال قائم کی گئی۔ معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دندناتے پھرتے ہیں اور مظلوم عدالتوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ مگر ہم ساڑھے چار سال سے پورے صبر اور استقامت کے ساتھ قانونی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور انصاف کے منتظر ہیں۔