مخلوق خدا کی خدمت میرا مشن ہے: چودھری شہزاد فیصل
ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار) امیدوار چیئرمین یونین کونسل چک نمبر 136 دس آر چوہدری شہزاد فیصل نمبردار سے چک نمبر 137 دس آر کے منتخب کونسلر چوہدری شہزاد نے وفد کے ہمراہ ملاقات کرتے ہوئے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر چوہدری شہزاد فیصل نمبردار نے کہاکہ مخلوق خدا کی خدمت میرا مشن اور اس کی تکمیل میرا عزم ہے۔ اپنے گروپ قائدین ایم این اے چوہدری افتخار نذیر، ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن کے شانہ بشانہ تمام سیاسی اور ذاتی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اپنی یونین کونسل چک 136دس آر کے تمام چکوک میں بجلی، گیس، پینے کے صاف پانی اور سولنگ نالیوں کے بے شمار منصوبے مکمل کروائے ہیں۔