پاکستان سنی تحریک روہیلانوالی کا اجلاس
روہیلانوالی (خبر نگار)پاکستان سنی تحریک روہیلانوالی کا ایک اھم اجلاس منعقد ھوا جس کی صدارت ڈسٹرک مظفرگڑھ صدر فیاض رسول مصطفائی نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض رسول مصطفائی نے کہا کہ ایک عظیم الشان موٹرسائیکل میلاد ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام دوست حلقہ احباب بھرپور شرکت کریں ریلی صبح 10 بجے کینال ریسٹ ہاؤس سے شروع ہو کر کلروالی کے مقام پر پہنچے گی اوربعد ازاں کلروالی سے واپس ہوتے ہوئے نوری عید گاہ روہیلانوالی پر اختتام پزیر ہوگی۔