وزیراعلیٰ پنجاب نے سخی سرور کے عوام کیلئے بس کی منظوری دیدی
سخی سرور(نامہ نگار)حلقہ ایم این اے زرتاج گل اور ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کی کاوشوں سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے سخی سرور کے عوام کیلئے بس کی منظوری دے دی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بے حد خوشی کا اظہار بس سروس کے چلنے سے دیہی علاقوں کے مسافروں کو بھی فائدہ ہو گا اور کرایہ کی بچت بھی ہو گی۔ حضرت سخی سرور کی زیارت کیلئے آنے والے فیملی کے ہمراہ عقیدت مند بھی اس سے مستفید ہوں گے اور اوورچارجنگ سے بچ جائیں گے۔