پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘ 4 ملزمان گرفتار
بہاولپور(نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اور صدر احمدپور شرقیہ نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالوحید ، عبدالرزاق ، محمد نازک اور محمد شوکت کوگر فتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے95 لیٹر شراب دیسی، 50 لیٹر لہن و کشید آلات شراب برآمد کرلیے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر لئے ۔