ربیع الاول انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا:مشتاق رضوی
راجن پور( نامہ نگار ) مرکزی نعت کمیٹی کے صدر مشتاق رضوی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح امسال بھی ماہ ربیع الاول کو انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گابارہ ربیع الاول کی شب کو مرکزی محفل نعت سبزہ زار میونسپل کمیٹی میں ہوگی۔ جس میں نعت خوان سید عدیل سلطانی سید عبداللہ شاہ ‘ قاری منصور حسین مہروی ڈاکٹر سید شکیل شاہ کا ظمی عدنان حید ر چشتی مبشر مدنی خضر مدنی اپنا ہدیہ تبرک پیش کریں گے ا س خصوصی محفل نعت کے انتظامات کے لئے چیر مین نعت کمیٹی حاجی عبدالرشید انجم اور جنرل سیکرٹری شبیر شاہد مہروی کی قیادت میں کمیٹی بنا دی گی ہے