دوسرا ٹیسٹ:سری لنکا کو فتح کیلئے 75رنز ‘انگلینڈ کو 3وکٹیں درکار
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) انگلش ٹیم دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں فتح کے قریب پہنچ گئی، میزبان سری لنکن ٹیم پر شکست کے سیاہ بادل منڈلانے لگے، انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 346 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اس نے میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 301 رنز کا ہدف دیا، بین فوکس65 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، دانن جایا نے 6 وکٹیں لیں۔ سری لنکن ٹیم نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنا لئے تھے، میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے مزید 75 رنز اور مہمان ٹیم کو 3 وکٹیں درکار ہیں، اینجلو میتھیوز 88 اور کرونارتنے 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ڈکویلا 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جیک لیچ نے 4، معین علی نے 2 اور عادل رشید نے ایک وکٹ لی۔