پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ ‘طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان وایوان قائد اعظم‘موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شالیمار لنک روڈکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گرین ٹائون کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ کالج فار بوائز‘ گلبرگ‘گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول‘ فار گرلز‘ گلبرگ III ‘ ‘ فرقان پبلک سکول‘ جاوید کیمپس‘ کوٹ عبدالمالک اوراُم حبیبہ ماڈل ہائی سکول‘ جاوید نگر‘ کوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد732تھی۔