عالمی میلادکانفرنس میں لاکھوں افراد شریک ہونگے:حافظ غلام فرید
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن لاہور کا اجلاس امیر لاہور حافظ غلام فرید کی صدارت میں منعقد ہوا، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، حاجی فرخ ،ریحان چودھری، اخلاق حسین، آمنہ بتول، ثمرین یاسین، نصرت ر فیق سمیت پی پی صدور، ناظمین و دیگر ضلعی عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں 35ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات، تیاریوں اور دعوتی سلسلے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، علماء کونسل، ویمن لیگ اورمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے عہدیداران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک منہاج القرآن لاہور عالمی میلاد کانفرنس کیلئے پورے لاہور میں کیمپ لگائے گی، اہلیان لاہور کو 35ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ غلام فرید نے کہا کہ سرد موسم کے باوجود مینار پاکستان میں ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں شہر لاہور سے لاکھوں مرد، خواتین، بچے شرکت کرینگے۔