سابق حکمرانوں کی ہرروز نئی کرپشن سامنے آرہی ہے:چودھری خالد محمود
رائیونڈ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ء پی پی 172 چوہدری خالد محمود گجر نے کہا کہ شہباز شریف کی ہر روز نئی سے نئی کرپشن سامنے آ رہی ہے، چیئرمین نیب نے سیف سٹی منصوبے کے غیرفعال ہونے کا نوٹس بھی لے لیا، منصوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا،تحریک انصاف کے رہنما چوہدری خالد محمود گجر نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا کرنے والے ناکام ہوں گے، غربت کا خاتمہ، زراعت میں تعاون سی پیک کا اہم حصہ ہے،خالد محمود گجر نے کہا کہ حکومت ترقی کی منازل طے کررہی ہے، وزیر اعظم عمران خان وعدے پورے کریں گے ،تمام وفاقی اور صوبائی وزراء سوروزہ پلان پر سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بلاامتیاز ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے، رائے ونڈ میںپانی کا مسئلہ دنوں میں حل کردیں گے، وزیراعظم عمران خان ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات بڑھانے کے خواہشمند ہیں،وزیراعظم کا سو روزہ پلان صوبے کی ترقیاتی منصوبہ بندی کا مرکز ہے یہ پلان پاکستان کی قومی سلامتی کی ضمانت، سماجی خدمات میں انقلاب ،وفاق پاکستان کا استحکام ،طرز حکومت میں تبدیلی ،معیشت کی بحالی، زرعی ترقی اور آبی وسائل کے تحفظ کا پیش خیمہ ہے ۔