گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور جنوبی افریقہ کی جامعہ پریٹوریا میں تحقیق کے شعبہ میں تعاون کا معاہدہ
لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور سائوتھ افریقہ کی نامور جامعہ پریٹوریا یونیورسٹی کے مابین طلباء اور اساتذہ کے تبادلے اور ریاضیات میں تحقیق میں تعاون کامعاہدہ ہو گیا ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور پریٹوریا یونیورسٹی کے شعبہ ریاضیات کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رومین انگلیو نے 22نکاتی معاہدے پر دستخط کیئے جبکہ اس موقع پر جی سی یو شعبہ ریاضیات کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس اوررجسٹرار صبور احمد خان بھی موجود تھے۔