عوام جمہوریت کیخلاف سازش برداشت نہیں کرینگے: خواجہ خرم
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ 3 ماہ میں ہی حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرا دیئے احتساب کے نام پر قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے مسلم لیگ ن کی قیادت عوام سے مخلص اور ایماندار ہے میڈیا ٹرائل کے ذریعے لیگی قیادت کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا پاکستان کو انتشار کا شکار کرنے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے چیئرمین سینٹ پر انگلی اٹھانا جمہوریت کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے عوام جمہوری کیخلاف کی سازش کو برداشت نہیں کرینگے ج ملک کو استحکام کی ضرورت ہے مسلم لیگ ن جمہوریت کیخلاف ہر اقدام کا مقابلہ کرے گی۔