مالی بے ضابطگیاں‘ سیکرٹری مولانا ظفرعلی خان ٹرسٹ نے چیئرمین ٹرسٹ کے خلاف نیب کو درخواست دیدی
لاہور (پ ر) سیکرٹری مولانا ظفرعلی خان ٹرسٹ راجہ اسدعلی خان نے مالی بے ضابطگیوں پر چیئرمین مولانا ظفرعلی خان ٹرسٹ خالد محمود کے خلاف نیب میں تحقیقات کیلئے درخواست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق راجہ اسدعلی خان سیکرٹری مولاناظفرعلی ٹرسٹ نے مولانا ظفرعلی خان کے مزار واقع کرم آباد تحصیل وزیرآباد اور ٹرسٹ آفس واقع مسلم ٹائون لاہور کی مرمت وتعمیر کیلئے اپنے منظور نظر رشتے داروں کو بورڈ کی منظوری کے بغیر اور قاعدہ وقانون کے برعکس ٹھیکے دیئے تھے جس میں سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ اس سلسلے میں کی گئی تحقیقات میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا۔ واضح رہے کہ چیئرمین ٹرسٹ کے ایماء پر سیکرٹری ٹرسٹ راجہ اسدعلی خان کے آفس کی تالابندی کی گئی تھی جس کے خلاف راجہ اسدعلی خان سول کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرچکا ہے۔ اس ضمن میں چیئرمین ٹرسٹ کی مسلسل عدم تکمیل کے ضمن میں سول جج لاہور نے چیئرمین ٹرسٹ کو 3دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔