متروکہ وقف املاک بورڈ میں تقرروتبادلے
لاہور (خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کے متعدد ملازمین کے گزشتہ روز تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق سرگودھا میں تعینات اسسٹنٹ رانا محمد افضل کا تبادل کرکے انہیں ایڈمن برانچ لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ایڈمن برانچ میں تعینات اسسٹنٹ/انسپکٹر عبدالماجد کا گجرات تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر نوید ساجد کو اوکاڑہ سے ملتان، کمپیوٹر آپریٹر مدثر سرور سکیوڑٹی برانچ لاہور سے متروکہ بورڈ دفتر سے لاہور زون 2میں تبادلہ کیاگیا ہے۔ کمپیوٹر آپریٹر شیخ محمد ادریس زونل آفس لاہور سے سیکورٹی برانچ، ایل ڈی سی راشد نسیم کو ایڈمن برانچ سے بورڈ آفس لاہور II، نائب قاصد محمد امین فیصل آباد سے ساہیوال اور نائب قاصد غلام حیدر ننکانہ صاحب بورڈ افسر ننکانہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔