اسرائیل کے حق میں دلائل سے قوم اضطراب میں مبتلا ہے:حافظ ادریس
لاہور (خصوصی نامہ نگار)قائم مقام امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ قادیانیوں کی سرپرستی اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے ارادوں سے حکمران پوری طرح ایکسپوز ہوچکے ۔حکمرانوں کے پس پردہ عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں۔بدترین آمریت اور نام نہاد جمہوریتوں کے دور میں بھی کسی نے آج تک یہ جرأت نہیں کی تھی کہ وہ اسرائیل کے حق میں دلائل دینا شروع کردے ۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں اس طرح کی جسارت پہلی بار سامنے آئی ہے جس نے پوری قوم کو اضطراب میں مبتلا کردیا ہے ۔قادیانیوں کی سرپرستی اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں آئین پاکستان سے کھلم و کھلا انحراف ہے۔ان کی بدبختی اور لاعلمی کا یہ عالم ہے کہ ایک خاتون رکن نماز میں یہودیوں پر درود پڑھنے کی باتیں کررہی ہے ۔ کوئی بھی مخلص پاکستانی ان باتوں کو برداشت نہیں کرسکتا